بحیرہ روم میں روسی بحری قافلے کی واپسی، لیبیا جانے والے فوجی سازوسامان کا راستہ تبدیل
Web Desk
27 November 2026
فوجی گاڑیاں لے کر لیبیا جانے والے روسی بحری قافلوں نے بحیرہ روم میں واپسی کا راستہ اختیار کر لیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ پیش رفت 22 نومبر کو لیبیا کی بندرگاہ بن غازی میں ایک روسی بحری جنگی جہاز پر یوکرینی سمندری ڈرون حملے کے بعد سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں روسی بحری جہاز ڈوب گیا تھا۔ رائٹرز نے فوجی اور سکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ لیبیا کی جانب بڑھنے والے روسی بحری قافلے کی سمت تبدیل ہونے کا یہ واقعہ پہلی مرتبہ رپورٹ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک روسی بحری قافلہ، جسے روسی جنگی جہاز ‘ایڈمرل گولووکو’ کی حفاظت حاصل تھی، حملے کے روز آبنائے سسلی کے قریب سے واپس مڑ گیا۔ اس کے علاوہ ایک دوسرے بحری قافلے کی نقل و حرکت سے واقف حکام نے بھی اس کی لیبیا جانے کی سمت تبدیل ہونے کی تصدیق کی ہے، جو الجزائر کے ساحل کے قریب رکا ہوا تھا۔
دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے اس حوالے سے رائٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔
متعلقہ عنوانات
خلیج عمان میں تجارتی ٹینکر اور فوجی دستوں کے درمیان اہم واقعہ، تحقیقات شروع
27 November 2026
دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند
27 November 2026
ایران کا آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رکھنے، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
27 November 2026
خلیج عمان میں امریکی فوج کا تجارتی بحری جہاز پر حملہ، ناکارہ بنا دیا
27 November 2026
روسی افواج نے ایک ہفتے میں دوعلاقوں کو آزاد کرا لیا: روسی وزارت دفاع
27 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دیں
27 November 2026
پنجاب اور سندھ میں صوبوں سے متعلق بلاول کے بیان پر تعجب ہوا: بیرسٹر عقیل ملک
27 November 2026
کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے
27 November 2026