LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کا آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رکھنے، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان خلیج عمان میں امریکی فوج کا تجارتی بحری جہاز پر حملہ، ناکارہ بنا دیا روسی افواج نے ایک ہفتے میں دوعلاقوں کو آزاد کرا لیا: روسی وزارت دفاع حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دیں پنجاب اور سندھ میں صوبوں سے متعلق بلاول کے بیان پر تعجب ہوا: بیرسٹر عقیل ملک کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے خاتون کو ہراساں کرنے اور اغواء کی کوشش کا الزام، 8 ملزم گرفتار صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں 58 فیصد بہتری، 396 سے کم ہو کر 165 پر آ گیا لاہور میں نان بائیوں کا 4 دسمبر سے تندور بند کرنے کا الٹی میٹم ایرانی بحریہ کا دو آئل ٹینکرز دوبارہ قبضے میں لینے کا دعویٰ غزہ پر اسرائیلی بمباری، دو بچیوں سمیت 4 فلسطینی شہید معدنیات کے قومی اثاثوں سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوں گی، ثمر ہارون بلور پنجاب حکومت نے تلور کے شکار کیلئے دو ماہ کی عارضی اجازت دے دی یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی

کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے

Web Desk

27 November 2026

کراچی میں عمارت گرنے کے واقعے میں ملبے تلے دبے دو افراد کو 55 گھنٹے بعد زندہ ریسکیو کر لیا گیا ہے، جن میں عاصم اور عادل نامی افراد شامل ہیں جنہیں زخمی حالت میں ملبے سے نکالا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے زندہ نکالے جانے والے عاصم کی حالت تشویشناک ہے، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے اب تک مجموعی طور پر 16 افراد کو زخمی حالت میں نکالا جا چکا ہے، جبکہ 8 افراد کی لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ دوسری جانب حادثے کے بعد 9 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش اور ملبے تلے دبے دیگر ممکنہ افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔