LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کا آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رکھنے، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان خلیج عمان میں امریکی فوج کا تجارتی بحری جہاز پر حملہ، ناکارہ بنا دیا روسی افواج نے ایک ہفتے میں دوعلاقوں کو آزاد کرا لیا: روسی وزارت دفاع حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دیں پنجاب اور سندھ میں صوبوں سے متعلق بلاول کے بیان پر تعجب ہوا: بیرسٹر عقیل ملک کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے خاتون کو ہراساں کرنے اور اغواء کی کوشش کا الزام، 8 ملزم گرفتار صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں 58 فیصد بہتری، 396 سے کم ہو کر 165 پر آ گیا لاہور میں نان بائیوں کا 4 دسمبر سے تندور بند کرنے کا الٹی میٹم ایرانی بحریہ کا دو آئل ٹینکرز دوبارہ قبضے میں لینے کا دعویٰ غزہ پر اسرائیلی بمباری، دو بچیوں سمیت 4 فلسطینی شہید معدنیات کے قومی اثاثوں سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوں گی، ثمر ہارون بلور پنجاب حکومت نے تلور کے شکار کیلئے دو ماہ کی عارضی اجازت دے دی یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی

خاتون کو ہراساں کرنے اور اغواء کی کوشش کا الزام، 8 ملزم گرفتار

Web Desk

27 November 2026

لاہور کی ڈیفنس پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے اور اغوا کی کوشش کے الزام میں مرکزی ملزم احمد شیخ کو 7 مسلح ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے پہنچنے والی ٹیم کو اس کے مسلح ساتھیوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مزاحمت کرنے والے تمام 8 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ملزمان کے قبضے سے 223 بور کی 7 رائفلیں اور 70 گولیاں برآمد کر لی گئیں، جس پر ناجائز اسلحہ رکھنے کا الگ مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے گھر کے باہر کھڑی 2 گاڑیوں پر غیر قانونی پولیس فلیشر لائٹس بھی نصب پائی گئیں، جس پر دونوں گاڑیاں قبضے میں لے کر فلیشر لائٹس کے غیر قانونی استعمال اور پولیس مزاحمت پر الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے اور دھمکانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور لاہور میں بدمعاشی کلچر اور مسلح دھونس کسی صورت قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلحے کی نمائش اور خوف و ہراس پھیلانے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہو گا، جبکہ مسلح جتھوں کے ذریعے شہریوں کو ڈرانے دھمکانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔