روسی افواج نے ایک ہفتے میں دوعلاقوں کو آزاد کرا لیا: روسی وزارت دفاع
Web Desk
27 November 2026
روسی وزارتِ دفاع کے مطابق روسی افواج نے یوکرین میں جاری خصوصی فوجی آپریشن کے دوران 21 سے 27 نومبر تک خارکیف اور زاپوریزیا ریجنز میں دو بستیوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
روسی وزارتِ دفاع نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا کہ روسی افواج کے شمالی گروپ نے کارروائیوں کے نتیجے میں خارکیف ریجن کی بستی سوسنووی بور پر کنٹرول حاصل کر لیا، جبکہ مشرقی گروپ نے یوکرینی دفاعی لائنوں کے اندر پیش قدمی کے دوران زاپوریزیا ریجن کی بستی باروینووکا کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق 21 سے 27 نومبر 2026 کے دوران روسی مسلح افواج نے درست نشانہ لگانے والے ہتھیاروں اور ڈرونز کی مدد سے دو بڑے اور 12 مشترکہ حملے کیے، جن میں یوکرین کی فوجی صنعتی تنصیبات، کروز میزائل، میزائل ایندھن، طویل اور درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز بنانے والے کارخانوں، رسد کے مراکز، گوداموں، فوجی ہوائی اڈوں اور گولہ بارود کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ یوکرینی فوج کے زیرِ استعمال توانائی اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے، روبوٹک نظام تیار کرنے والی ورکشاپس، ڈرونز کے ذخائر، فوجی دستوں و غیر ملکی کرائے کے جنگجوؤں کی عارضی تعیناتی کے مقامات اور فوجی سازوسامان کی ترسیل و ذخیرہ اندوزی سے منسلک بندرگاہوں کے انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ وزارتِ دفاع کے مطابق ایک ہفتے کے دوران یوکرینی فوج کے لیے اسلحہ، فوجی سازوسامان اور دوہرے استعمال کی مصنوعات لے جانے والے 14 مال بردار بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ مختلف محاذوں پر ایک ہفتے کے دوران 7 ہزار 700 سے زائد یوکرینی فوجیوں کا جانی نقصان ہوا، جبکہ متعدد ٹینک، بکتر بند جنگی گاڑیاں، توپیں، فوجی گاڑیاں اور الیکٹرانک جنگی نظام تباہ کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق روسی فضائی دفاعی نظام نے ایک ہفتے کے دوران 5 ہزار 422 ڈرونز، تین نیپچون طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل، 17 گائیڈڈ فضائی بم اور امریکی ساختہ ہیمارس راکٹ مار گرائے۔
وزارتِ دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق آپریشن کے آغاز سے اب تک یوکرین کے 674 جنگی طیارے، 284 ہیلی کاپٹر، 2 لاکھ 99 ہزار 450 ڈرونز، 672 فضائی دفاعی میزائل نظام، 31 ہزار 795 ٹینک اور دیگر بکتر بند جنگی گاڑیاں، ایک ہزار 797 ملٹی پل راکٹ لانچرز، 36 ہزار 992 توپیں و مارٹر اور 78 ہزار 132 خصوصی فوجی موٹر گاڑیاں تباہ کی جا چکی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایران کا آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رکھنے، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
27 November 2026
خلیج عمان میں امریکی فوج کا تجارتی بحری جہاز پر حملہ، ناکارہ بنا دیا
27 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دیں
27 November 2026
پنجاب اور سندھ میں صوبوں سے متعلق بلاول کے بیان پر تعجب ہوا: بیرسٹر عقیل ملک
27 November 2026
کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے
27 November 2026
خاتون کو ہراساں کرنے اور اغواء کی کوشش کا الزام، 8 ملزم گرفتار
27 November 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
27 November 2026
لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں 58 فیصد بہتری، 396 سے کم ہو کر 165 پر آ گیا
27 November 2026