خلیج عمان میں تجارتی ٹینکر اور فوجی دستوں کے درمیان اہم واقعہ، تحقیقات شروع
Web Desk
27 November 2026
خلیج عمان میں تجارتی ٹینکر اور فوجی دستوں کے درمیان پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ برطانوی میری ٹائم ایجنسی (یو کے ایم ٹی او) نے بحری جہازوں کو علاقے میں محتاط رہنے اور تازہ ترین سکیورٹی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
یو کے ایم ٹی او کے مطابق یہ واقعہ 22 نومبر کو ایران کے ساحلی شہر چابہار کے قریب پیش آیا، جس میں ایک تجارتی ٹینکر اور فوجی دستے شامل تھے۔ مشترکہ میری ٹائم انفارمیشن سینٹر کی 26 نومبر کی رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلیج عمان میں امریکی بحری ناکہ بندی پر عملدرآمد کے باعث علاقے میں بحری افواج کی موجودگی بڑھ گئی ہے، جبکہ ایرانی بندرگاہوں کے قریب بحری جہازوں کی نگرانی، رابطوں اور تصدیقی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
میری ٹائم حکام نے خطے سے گزرنے والے بحری جہازوں کو احتیاط برتنے اور سکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بحیرہ روم میں روسی بحری قافلے کی واپسی، لیبیا جانے والے فوجی سازوسامان کا راستہ تبدیل
27 November 2026
دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند
27 November 2026
ایران کا آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رکھنے، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
27 November 2026
خلیج عمان میں امریکی فوج کا تجارتی بحری جہاز پر حملہ، ناکارہ بنا دیا
27 November 2026
روسی افواج نے ایک ہفتے میں دوعلاقوں کو آزاد کرا لیا: روسی وزارت دفاع
27 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دیں
27 November 2026
پنجاب اور سندھ میں صوبوں سے متعلق بلاول کے بیان پر تعجب ہوا: بیرسٹر عقیل ملک
27 November 2026
کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے
27 November 2026