دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند
Web Desk
27 November 2026
موٹروے ایم فور کو دھند کے باعث فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ موٹروے ایم فور کے دیگر تمام حصے دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔
ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹرویز کی بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کی جاتی ہے، اس لیے شہری دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ترجمان نے ہدایت کی ہے کہ دھند کے موسم میں دن کی روشنی میں سفر کو ترجیح دی جائے، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر محفوظ رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورانِ سفر گاڑی کی رفتار کم رکھی جائے اور اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھا جائے۔
شہریوں کو لین کی پابندی کرنے، غیر ضروری اوورٹیکنگ اور اچانک بریک لگانے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، جبکہ سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کی فوگ لائٹس، ہیڈ لائٹس، بیک لائٹس اور وائپرز کی درست حالت کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
خلیج عمان میں تجارتی ٹینکر اور فوجی دستوں کے درمیان اہم واقعہ، تحقیقات شروع
27 November 2026
بحیرہ روم میں روسی بحری قافلے کی واپسی، لیبیا جانے والے فوجی سازوسامان کا راستہ تبدیل
27 November 2026
ایران کا آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رکھنے، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
27 November 2026
خلیج عمان میں امریکی فوج کا تجارتی بحری جہاز پر حملہ، ناکارہ بنا دیا
27 November 2026
روسی افواج نے ایک ہفتے میں دوعلاقوں کو آزاد کرا لیا: روسی وزارت دفاع
27 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دیں
27 November 2026
پنجاب اور سندھ میں صوبوں سے متعلق بلاول کے بیان پر تعجب ہوا: بیرسٹر عقیل ملک
27 November 2026
کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے
27 November 2026