روس کی پاکستان کے تعمیری سفارتی کردار کی بھرپور پذیرائی
Web Desk
26 June 2026
ماسکو: روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور پاک-امریکہ-ایران سفارتی رابطوں کے تناظر میں پاکستان کے فعال ثالثی کردار کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا ہے کہ روس خطے میں امن و استحکام کے لیے اسلام آباد کی تعمِیری کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ماسکو میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران دنیا نیوز کے نمائندے شاہد گھمن کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف بھی متعدد بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے اس کردار کی تعریف کر چکے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ مرحلے پر سب سے اہم بات یہ ہے کہ تمام متعلقہ فریق امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمت پر سختی سے عمل کریں اور لبنان سمیت خطے کے دیگر حساس علاقوں میں کسی نئی خطرناک کشیدگی کو جنم نہ لینے دیں۔
روسی ترجمان نے اس موقع پر ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ روس نے 30 مئی کو عرب اور ایرانی شراکت داروں کو خلیج فارس میں اجتماعی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایک تازہ ترین روسی تصوراتی مسودہ (Russian Concept) پیش کیا ہے، جس میں تنازعات کا مرحلہ وار حل، اعتماد سازی کے اقدامات اور آبنائے ہرمز میں آزاد جہاز رانی کا تحفظ شامل ہے تاکہ خطے میں ایک نیا بعد از تنازع (Post-Conflict) علاقائی سیکیورٹی ڈھانچہ تشکیل دیا جا سکے۔ اسی بریفنگ کے دوران روسی جامعات میں پاکستانی طلبہ کو درپیش مبینہ مسائل اور ویزا پابندیوں کے سوال پر ماریہ زخارووا نے ایسی تمام خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طلبہ پر کسی قسم کی کوئی سرکاری پابندی عائد نہیں کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے تعلیمی روابط مسلسل فروغ پا رہے ہیں اور اس وقت تقریباً 1,300 پاکستانی طلبہ روس کے مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم ہیں جن کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق، روس کا پاکستان کے سفارتی کردار کی کھل کر تائید کرنا اور تعلیمی روابط پر مثبت وضاحت دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تزویراتی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع
23 August 2026
برطانیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک
23 August 2026
مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے سٹریٹجک وسعت و علاقائی توازن کا ذریعہ قرار
23 August 2026
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 75 ممالک پر عائد ویزا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
23 August 2026
امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی
23 August 2026
روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن
22 August 2026
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
22 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی
22 August 2026