چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے رائس پلانٹرز کے استعمال کا فیصلہ
Web Desk
5 October 2026
وفاقی وزیر اقتصادی امور سینیٹر احد چیمہ کی زیر صدارت چاول کی پیداوار بڑھانے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے تحت ‘رائس پلانٹرز’ کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ رائس پلانٹرز کے استعمال سے چاول کی پیداوار میں 15 فیصد تک اضافہ اور فی کلوگرام پیداواری لاگت میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ وفاقی وزیر نے اس حوالے سے ایک جامع فزیبلٹی سٹڈی تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ قابل عمل قرار پانے پر وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے اس میں سرمایہ کاری کرے گی، جبکہ کسانوں میں مشینری کی منصفانہ تقسیم اور تربیت کے لیے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ
5 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا
5 October 2026
نیوزی لینڈ نے نیٹو کے دفاعی بینک میں شمولیت سے انکار کر دیا
5 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
5 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
5 October 2026
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 10.8 ارب ڈالر ریکارڈ
3 October 2026
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
3 October 2026
رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
2 October 2026