باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں، غیرمسلم کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی: بھارتی اداکارہ
Web Desk
1 May 2026
بھارتی اداکارہ ریم شیخ نے بین المذاہب تعلقات (Interfaith Relationships) کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کسی غیر مسلم کے ساتھ زندگی گزارنے کا تصور نہیں کر سکتیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ پانچ وقت کی نماز کی پابند ہیں اور اب باقاعدگی سے روزے بھی رکھ رہی ہیں، اس لیے وہ صرف اپنی ہم مذہب شخصیت کے ساتھ ہی رشتہ جوڑنا چاہتی ہیں۔ ریم شیخ، جن کی والدہ ہندو اور والد مسلمان ہیں، نے محبت کے حوالے سے اپنے عدم اعتماد کا اظہار بھی کیا اور بتایا کہ گھر میں طلاق اور ٹوٹتے ہوئے رشتوں کو دیکھ کر ان کا محبت پر یقین ختم ہو چکا ہے، تاہم وہ خدا سے تعلق کے لیے محبت کو ضروری قرار دیتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026