LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات

شہری کے اغوا اور بھتہ خوری کیس میں راولپنڈی پولیس کا اہلکار دو ساتھیوں سمیت گرفتار

Web Desk

5 August 2026

شہری کی شکایت پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تھانہ چکلالہ میں تعینات کانسٹیبل محسن ضیاء اور اس کے دو نجی ساتھیوں کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کیے۔ محکمہ جاتی تحقیقات میں الزامات درست ثابت ہونے پر تینوں ملزمان کو سی پی او آفس سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف اغوا اور بھتہ خوری کی سنگین دفعات کے تحت تھانہ چکلالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

شکایت کنندہ شہری نے پولیس کو دیے گئے بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ پولیس اہلکار نے اپنے نجی ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دی، جس کے بعد اسے اغوا کر کے بلیک میل کیا گیا اور بھاری رقم وصول کرنے کے بعد رہا کیا گیا۔ سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے اس موقع پر واضح کیا کہ پولیس فورس میں بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور شہریوں سے زیادتی پر “زیرو ٹالرنس” پالیسی نافذ العمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں سخت سے سخت سزا دلوانے کے لیے چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔