راولپنڈی: کوٹلی ستیاں میں مسافر کوسٹر حادثے کا شکار، ایک طالب علم جاں بحق، 7 زخمی
Web Desk
29 December 2025
راولپنڈی کے علاقے کوٹلی ستیاں میں مسافر کوسٹر الٹنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق جبکہ 7 طلباء زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کوسٹر میں مجموعی طور پر 15 طلباء سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی طلباء کو پرائیویٹ ایمبولینسز کے ذریعے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ایک شخص کوسٹر میں پھنس گیا تھا، جسے نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی
29 July 2026
سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا
29 July 2026
کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری
29 July 2026
شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی
29 July 2026
اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب
29 July 2026
پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم
29 July 2026
ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملہ:8 دہشتگرد جہنم واصل، ڈی ایس پی سمیت 7 اہلکار شہید
29 July 2026
پٹرول 75 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل 2 روپے 24 پیسے مہنگا ہوگیا
29 July 2026