اگر مجھےبیرون ملک گرفتارکیا گیا تو میرے لیے ‘خصوصی دستے’ تیار ہیں، نیتن یاہوکا دعویٰ
Web Desk
29 July 2026
اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر بیرون ملک کسی بھی جگہ انہیں حراست میں لینے یا گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کے پاس اس ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی سکیورٹی دستے بالکل تیار ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کے بعد ایک امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک کا دورہ ضرور کریں گے اور اسے منسوخ کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہاں انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کے گرد خصوصی دستے موجود ہوں گے۔
اگرچہ اسرائیلی وزیراعظم نے اس بات کی مزید وضاحت نہیں کی کہ یہ خصوصی دستے گرفتاری کی صورت میں کیا اور کس نوعیت کا کردار ادا کریں گے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے عالمی دورے روکنے کا بالکل کوئی ارادہ نہیں رکھتے
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026