’آج میں نے خوف کے بجائے ہمت کا انتخاب کیا‘، گلوکار بادشاہ کی اہلیہ کی ذومعنی پوسٹ وائرل
Web Desk
29 July 2026
بھارتی نامور گلوکار و ریپر بادشاہ اور ان کی اہلیہ و اداکارہ ایشا رکھی کے درمیان علیحدگی کی افواہوں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے، جس کی بڑی وجہ اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مسلسل ذومعنی پوسٹس ہیں۔
حال ہی میں ایشا رکھی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنی اور بادشاہ کی شادی کی دو ویڈیوز شامل کیں اور کیپشن میں لکھا کہ “ہر طوفان ایک سبق ہے اور ہر دعا ایک امید ہے۔” اس پوسٹ کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر جوڑے کے درمیان ممکنہ علیحدگی اور تعلقات میں کشیدگی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔
ان افواہوں کے دوران اب ایشا رکھی نے انسٹاگرام پر ایک اور مبہم اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے واضح طور پر رشتے کے اندرونی مسائل اور کشیدگی کی جانب اشارہ کیا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ “کچھ لڑائیاں ایسی ہوتی ہیں جو کوئی ظاہری نشان نہیں چھوڑتیں۔” ان کی اس نئی پوسٹ کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026