دھرندھر کی کامیابی کے بعد رنویر کی دپیکا سے ملاقات کی تصویر وائرل
Web Desk
28 March 2026
ممبئی: بالی ووڈ کے مقبول ترین جوڑے، رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ممبئی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں سادہ اور پُرسکون وقت گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ تصویر ریسٹورنٹ کے عملے کی جانب سے شیئر کی گئی، جس میں رنویر سنگھ کے والد جگجیت سنگھ بھاونانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
تصویر میں 40 سالہ رنویر سنگھ سیاہ ٹی شرٹ، سفید کیپ اور سن گلاسز پہنے سیلفی لے رہے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ کھڑی دیپیکا پڈوکون مسکراتے ہوئے ‘پیس سائن’ بنا رہی ہیں۔ رنویر سنگھ ان دنوں اپنی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ‘دھرندھر 2’ کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ 19 مارچ کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں رنویر نے ایک بھارتی جاسوس کا کردار ادا کیا ہے، جس کی کہانی میں انہیں کراچی کے علاقے لیاری میں ایک مشن پر دکھایا گیا ہے۔
دوسری جانب، دیپیکا پڈوکون کے پاس بھی بڑے پروجیکٹس کی لائن لگی ہوئی ہے۔ ‘سنگھم اگین’ میں جلوہ گر ہونے کے بعد، وہ اب کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘کنگ’ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ساؤتھ کے سپر اسٹار الو ارجن کے ساتھ ہدایت کار اٹلی کے نئے پراجیکٹ میں بھی نظر آئیں گی، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026