سسٹم والا بیان بے معنی، ملک میں ہائبرڈ نہیں، آئینی جمہوری نظام ہے: رانا ثنا اللہ
Web Desk
5 August 2026
وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہائبرڈ نہیں بلکہ 1973 کے آئین کے تحت مکمل آئینی و پارلیمانی جمہوری نظام کام کر رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے “سسٹم تباہ ہو چکا” والے بیان کو بے معنی قرار دیا اور کہا کہ وفاق، عدلیہ اور انتظامیہ سب اپنے آئینی دائرہ کار میں ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، اس لیے نظام کی تباہی کی بات درست نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بااختیار بلدیاتی نظام اور انتظامی اصلاحات پر آئین کے اندر رہتے ہوئے ہی بات ہو سکتی ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کے باہمی تعاون، احترام اور قومی یکجہتی کے باعث پاکستان کو عالمی سطح پر عزت ملی ہے اور دہشت گردی کے خلاف کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو قوم کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کا وقار بلند کیا ہے۔ مشیر وزیراعظم نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کو شفاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی بھرپور شرکت نے انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر اور بھارتی ایجنڈے کو ناکام بنا دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار
15 November 2026
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026
ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026