LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ، سیلاب، کئی دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا بیلاروس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات شہدا پر سیاست نا قابل قبول، سیاست کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے: سرفراز بگٹی کشمیری عوام کے صبر اور برداشت کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریک دنیا بھر میں پھیل رہی ہے: مولانا فضل الرحمان امریکا کا چین پر اے آئی ٹیکنالوجی چرانے کا الزام، “ماڈل ڈسٹلیشن” تنازع کیا ہے؟ ایران کا کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: انتخابی مہم کا وقت ختم، دنگل کل سجے گا ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم کر دی مؤقف پر قائم ہوں، کشمیری مہاجرین کی نشستیں ختم نہیں ہونے دیں گے: خواجہ آصف سعودیہ کا حماس کی تخفیفِ اسلحہ پر آمادگی کا خیرمقدم، ٹرمپ کے کردار کو سراہا حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان حماس کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ امن کی جانب اہم پیش رفت ہو سکتا ہے، کایا کالاس ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے حالیہ فسادات کو امریکا و اسرائیل کی سازش قرار دے دیا

Web Desk

3 February 2026

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حالیہ فسادات کو امریکا اور اسرائیل کی منصوبہ بندی اور سازش قرار دیا ہے، اور کہا کہ ایرانی قوم نے اس سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ یہ الزام نہیں بلکہ امریکی صدر کے بیانات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ فسادات کی منصوبہ بندی بیرونِ ملک سے کی گئی تھی۔ سپریم لیڈر کے مطابق حالیہ فسادات درحقیقت بغاوت کی ایک کوشش تھی جسے بیرونِ ملک سے کنٹرول کیا جا رہا تھا، اور اس مقصد کے لیے سی آئی اے اور موساد نے تمام وسائل استعمال کیے، تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ ایران عالمی جارح طاقتوں کے مفادات سے ٹکرا رہا ہے، اس لیے یہ کہنا درست نہیں کہ ملک میں حالیہ فسادات آخری ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا جب تک دشمن مکمل طور پر مایوس نہ ہو جائے، اور ایرانی قوم اس مشن میں کامیاب ہو کر رہے گی۔