دہلی ہائی کورٹ نے راجپال یادیو کے خلاف چیک باؤنس کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا
Web Desk
4 April 2026
نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ میں بھارتی اداکار راجپال یادیو کے خلاف چیک باؤنس کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جج نے اداکار کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ان کے سابقہ وعدوں اور موجودہ بیانات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ عدالت نے فریقین کو آپسی تصفیے (Settlement) کی پیشکش بھی کی، لیکن راجپال یادیو نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے والے اداکار نے جذباتی ہونے کے بجائے سخت لہجہ اختیار کیا اور کہا، “میں جذباتی نہیں ہوں، اگر ضرورت ہے تو مجھے پانچ بار اور جیل بھیج دیں”۔ دوسری جانب، شکایت کنندہ کے وکیل نے دلیل دی کہ اداکار پہلے ہی اپنی سزا قبول کر چکے ہیں، لہٰذا اب وہ اپنی مالی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
متعلقہ عنوانات
عاطف اسلم کو جرمنی میں برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا
29 September 2026
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026