رجب بٹ نے درِفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں کی تردید کر دی
Web Desk
6 July 2026
معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ نے پاکستان کی مقبول اداکارہ درِفشاں سلیم سے منسوب شادی کی افواہوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کا اداکارہ کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی ذاتی تعلق نہیں ہے۔ یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر تہمینہ شیخ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں رجب بٹ نے کہا کہ درِفشاں سلیم ان سے سینیئر ہیں اور اپنی فیلڈ میں ایک باعزت مقام رکھتی ہیں، اس لیے غیر مصدقہ خبریں پھیلانا ایک افسوسناک عمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں خود اس افواہ کا علم سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا جب صارفین نے ان سے مسلسل سوالات کرنا شروع کیے۔ رجب بٹ نے مزید کہا کہ انہوں نے اس بے بنیاد خبر کی فوری تردید اس لیے کی تاکہ اداکارہ درِفشاں سلیم کے لیے کسی قسم کی پریشانی یا خفت پیدا نہ ہو۔ واضح رہے کہ اس سے قبل درِفشاں سلیم کی سٹائلسٹ بھی ان افواہوں کی سخت تردید کر چکی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فلم فلاپ ہوسکتی ہے، عورت نہیں: اداکارہ میرا
30 September 2026
بشریٰ انصاری کی واپسی، فہد مصطفیٰ کے ساتھ نئی فلم کا اعلان
30 September 2026
ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال تنازع کیس، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی
30 September 2026
مقابلہ حسن کی فاتح 30 سالہ بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پراسرار موت
30 September 2026
بھارتی پلے بیک گلوکار جوبین نوٹیال کے ہاں بیٹےکی پیدائش
29 September 2026
عاطف اسلم کو جرمنی میں برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا
29 September 2026
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026