ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 3 فروری تک بارش اور برفباری کا امکان
Web Desk
31 January 2026
محکمہ موسمیات نے آج سے 3 فروری تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان اور شمالی علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران بارش اور برفباری متوقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں بھی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ہے، جبکہ پنجاب، مری اور گلیات میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جس کے باعث شہریوں، سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی
20 November 2026
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026
دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026