کوئٹہ سے چلنے والی تمام ٹرینیں معطل
Web Desk
31 January 2026
کوئٹہ سے اندرون ملک اور اندرون صوبہ چلنے والی تمام ٹرینیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پنجاب جانے والی جعفر ایکسپریس، کراچی جانے والی بولان میل اور کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن پسنجر ٹرین کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد کے مقام پر روک لیا گیا تھا، تاہم متاثرہ مسافروں کو ٹکٹ کی رقم واپس کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 29 جنوری 2026 کو سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کارروائی کے دوران 30 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا جبکہ پنجگور میں بھی کارروائی کے دوران 11 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
دوسری جانب آج بھی دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے، جبکہ گزشتہ شب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔
حکام کے مطابق صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات بہتر ہوتے ہی ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی
20 November 2026
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026
دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026