کوئٹہ: اچکزئی پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی، 200 سے زائد دکانیں متاثر، عملہ آگ پر قابو پانے میں ناکام
Web Desk
20 January 2026
کوئٹہ کے پرنس روڈ پر واقع چار منزلہ اچکزئی پلازہ میں شدید آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث تاجر برادری میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ متاثرہ پلازے میں 200 سے زائد دکانیں اور ایک بیسمینٹ شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کے فوری بعد فائر بریگیڈ اور ضلعی انتظامیہ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، تاہم 5 گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔ حکام کے مطابق عمارت میں شدید دھوئیں اور آگ کی شدت کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
جائے وقوعہ پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موجود ہیں تاکہ عوام کی حفاظت اور ہنگامی صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق آگ بجھانے کیلئے فائر بال کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پلازے میں کمپیوٹر، موبائل فونز، گارمنٹس اور دیگر اشیاء کی متعدد دکانیں قائم تھیں، جس کے باعث کروڑوں روپے کے مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026