قائد اعظم ٹرافی کے سکواڈز اور شیڈول کا اعلان کردیا گیا
Web Desk
2 November 2026
پاکستان کے سب سے پرانے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے 69ویں ایڈیشن کے سکواڈز اور شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کا آغاز 3 نومبر سے ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں گولڈ کی 8 جبکہ سلور کی 12 ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی اور مجموعی طور پر 60 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جائیں گے۔ گولڈ ٹورنامنٹ کا افتتاح اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ میں لاہور وائٹس اور فاٹا کے میچ سے ہوگا، جس میں بابر اعظم لاہور وائٹس کی نمائندگی کریں گے جبکہ ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی فاٹا کی قیادت سنبھالیں گے۔ قائد اعظم ٹرافی گولڈ کا فائنل 15 سے 19 دسمبر کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ سلور ٹورنامنٹ 7 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا اور اس کی ٹاپ دو ٹیمیں اگلے سیزن میں گولڈ کا حصہ بنیں گی۔
متعلقہ عنوانات
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026