LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال گروپس کے کارکنوں کے درمیان تصادم، فائرنگ اور بھگدڑ، متعدد کارکنان زخمی مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل آزاد کشمیر کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، بائیکاٹ کی تجاویز مسترد کر کے میدان میں رہیں گے: ندیم افضل چن ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرانٹرن شپ 2026 میں طلبہ و طالبات کیساتھ خصوصی نشست نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے CNN کے تازہ ترین پول میں ڈیموکریٹس کی تمام اعلیٰ قیادت کو پیچھے چھوڑ دیا بروڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے نامور کوہ پیما نرمل پرجا لاپتا ہونے کا خدشہ ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو پاکستان کے 2 مزید کرکٹرز کا لنکا پریمئیر لیگ میں معاہدہ، شاہین شاہ آفریدی دستبردار پی این فلیٹ کلب سکواش: عاصم، نور، حمزہ اور ناصر کوارٹر فائنل میں بابر اعظم کی باکسر فاطمہ زہرا کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے کئی ارکان شہید کرنے کا دعویٰ ٹرمپ کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ مؤخر کرنے کا اعلان اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کا الخلیل کے قریب فلسطینیوں پر ایک اور حملہ غزہ سے انخلا پر اسرائیل میں سیاسی اختلافات، نیتن یاہو دباؤ کا شکار

یکم تا 13 محرم الحرام پنجاب کے تمام تھیٹرز بند، نوٹیفکیشن جاری

Web Desk

16 June 2026

احترامِ محرم الحرام: پنجاب کے تمام تھیٹرز یکم سے 13 محرم تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری، ملک بھر میں سکیورٹی انتظامات آخری مراحل میں داخل۔پنجاب آرٹس کونسل نے محرم الحرام کے تقدس اور احترام کے پیشِ نظر صوبے بھر کے تمام تھیٹرز اور ڈرامہ ہالز کو یکم محرم الحرام سے لے کر 13 محرم الحرام تک مکمل طور پر بند رکھنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس مخصوص عرصے کے دوران کسی بھی تھیٹر، آرٹس کونسل یا ثقافتی مرکز میں کسی قسم کا کوئی سٹیج ڈرامہ، میوزیکل شو یا دیگر ثقافتی پروگرام منعقد کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ پنجاب آرٹس کونسل نے تمام تھیٹر مالکان اور انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران ڈراموں کی بندش کے اس سرکاری حکم نامے پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

دوسری جانب، یومِ عاشور کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ تمام صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام مجالس کے مقامات اور مرکزی جلوسوں کے روٹس کا خود گراؤنڈ پر جا کر تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔ حساس ترین علاقوں اور جلوس کی گزرگاہوں پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اضافی نفری اور کوئک رسپانس فورسز تعینات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور فتنہ و فساد کے سدِباب کے لیے تمام متعلقہ سکیورٹی ادارے ہنگامی اور جامع حفاظتی منصوبوں پر عملدرآمد کر رہے ہیں تاکہ عزاداروں کو مجالس اور عزاداری کے لیے ایک مکمل پرامن اور محفوظ ماحول میسر آ سکے۔