اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی 2026 کی پہلی بڑی سرگرمی، پاکستان کی سب سے بڑی سائیکلنگ ریس کا اعلان
Web Desk
23 January 2026
لاہور: اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سال 2026 کی پہلی بڑی اسپورٹس سرگرمی کے طور پر پاکستان کی سب سے بڑی سائیکلنگ رائیڈ منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو 25 جنوری کو لاہور میں منعقد ہوگی۔
ترجمان اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ سائیکلنگ رائیڈ لاہور کی تاریخ کی سب سے بڑی سائیکلنگ سرگرمی ہوگی، جس میں 500 سے زائد سائیکلسٹس کی شرکت یقینی بنائی جائے گی۔
سائیکلنگ رائیڈ کا آغاز منال لبرٹی چوک سے ہوگا اور اختتام پنجاب اسٹیڈیم پر کیا جائے گا۔ رائیڈ کے دوران سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور شرکاء کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کا مقصد صحت مند طرزِ زندگی، ماحول دوست سفری ذرائع کے فروغ اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو عام کرنا ہے۔ سائیکلنگ رائیڈ میں پیشہ ور اور شوقیہ سائیکلسٹس دونوں شرکت کر سکیں گے۔
اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور تمام سائیکلسٹس کو اس تاریخی ایونٹ میں بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026