پنجاب: ون ڈش اور لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ
Web Desk
6 December 2025
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ون ڈش پابندی کی خلاف ورزی اور لاؤڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے شادیوں اور تقریبات میں ون ڈش کی پابندی ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے شادیوں اور دیگر تقریبات میں بلند آواز میوزک چلانے پر سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوالی نائٹس اور کسی بھی تقریب میں لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔حکام کے مطابق اب فارم ہاؤسز اور گراؤنڈز میں بھی شادی ہالز کی طرح لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کے اقدامات کیے جائیں گے، اسی طرح فارم ہاؤسز اور اوپن ایریاز میں ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد بھی لازمی قرار دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔مزید برآں، شادی ہالز کے مقررہ اوقات کار کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ ون ڈش یا لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی کی صورت میں سرکاری افسران کو ایسی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔حکومتی اقدامات کا مقصد صوبے میں شور کی آلودگی اور فضول خرچی کے خاتمے کے ساتھ شادی تقریبات میں نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 4 اہم اجلاس طلب؛ ہائی کورٹس کے ججز کی مستقلی اور نئی تعیناتیوں پر غور ہوگا
6 July 2026
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
متنازعہ ٹویٹس کیس؛ سپریم کورٹ کا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری
6 July 2026
لاہور میں غیر ملکی خواتین کے اغوا و زیادتی کیس میں اہم انکشافات؛ گینگ کا سرغنہ ‘وحید طاہر’ نکلا، اعضاء فروخت کرنے کی دھمکیاں دینے کا انکشاف
6 July 2026
پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل
6 July 2026
صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش
6 July 2026
مودی حکومت عالمی پانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی مرتکب ہے: عظمیٰ بخاری
6 July 2026
گروپ کیپٹن عاصم قتل کیس کا ملزم 14 روزہ شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل
6 July 2026