پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز میں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان، طالبات نمایاں رہیں
Web Desk
5 August 2026
پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں طالبات نمایاں رہیں۔ ملتان بورڈ میں مہرین رسول نے 1190 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ فائقہ محبوب 1188 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔ بہاولپور بورڈ میں عبدالحسیب نے 1186 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ گوجرانوالہ بورڈ میں عدینہ راشد اور صدیقہ الماس نے 1190 نمبر حاصل کر کے مشترکہ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ ساہیوال بورڈ کے نتائج کے مطابق عبداللہ ناصر اور منصف بشیر نے 1191 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جہاں کامیابی کا مجموعی تناسب 65.10 فیصد رہا۔ اسی طرح فیصل آباد بورڈ میں بھی 1191 نمبروں کے ساتھ پہلی اور رامین فاطمہ نے 1190 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر کے میدان مار لیا۔ پوزیشن ہولڈرز طالب علموں کے اعزاز میں جلد پروقار تقاریب منعقد کی جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنے والوں کے نام جیل حکام ارسال
12 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری
12 October 2026
خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران
12 October 2026
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
12 October 2026
وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم
12 October 2026
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ
12 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع
12 October 2026
صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
12 October 2026