پنجاب میں حکومتی سرپرستی میں 3روزہ بسنت فیسٹیول کی منظوری
Web Desk
23 January 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تین روزہ بسنت فیسٹیول کی منظوری دے دی۔چھ ،سات اور آٹھ فروری کو حکومتی سرپرستی میں بسنت منائی جائے گی
اس حوالے سے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنےکہاکہ وہ پنجاب کے عوام کو خوشیاں لوٹانے آئی ہیں، ماضی میں عوام سے خوشی اور تفریح کا حق چھین لیا گیا، پنجاب دل والوں کا صوبہ ہے اور یہاں کے لوگوں کو خوشی منانے سے دور نہیں رکھا جا سکتا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس مرتبہ شہریوں کے تحفظ کے لیے جامع سیفٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔لاہور کو ریڈ، یلو اور گرین زون میں تقسیم کیا گیا ہے، ریڈ زون میں صرف سیفٹی راڈ لگی بائیکس کو داخلے کی اجازت ہوگی، جبکہ راڈ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور میں 10 لاکھ بائیکس پر مفت سیفٹی راڈ لگائی جا رہی ہیں۔
بسنت کے دوران خلاف ورزی کی صورت میں پانچ سال قید اور پانچ ملین روپے تک جرمانہ کیا جائے گا، جبکہ ٹرانسپورٹ پلان کے تحت شہریوں کو مفت سفری سہولت فراہم کی جائے گی، 500 بسیں چلائی جائیں گی ، اورنج لائن، میٹرو بس، الیکٹرک بس اور فیڈر بس پر سفر مفت ہوگا، 6 ہزار رکشے 24 روٹس پر 60 ہزار فری رائیڈز فراہم کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026