ووٹر کی عمر 25 سال کرنے کی تجویز مسترد، کوٹ لکھپت جیل سے پی ٹی آئی رہنماؤں کا خط
Web Desk
22 January 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ایک اور مشترکہ خط منظرِ عام پر آگیا، جس میں ووٹر کی عمر کی حد 25 سال مقرر کرنے کی تجویز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
کوٹ لکھپت جیل میں قید شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ نے اس تجویز کو غیر منطقی اور رجعت پسندانہ قرار دیا ہے۔
مشترکہ خط میں لکھا گیا کہ اس نوعیت کا اقدام ماضی میں بی اے کی ڈگری کی شرط کی صورت میں کیا گیا تھا، جسے بعد میں واپس لینا پڑا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے سوال اٹھایا کہ جب شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور شادی کی عمر 18 سال ہے تو ووٹ ڈالنے کی عمر 25 سال مقرر کرنے کا کیا جواز ہے؟
خط میں مزید سوال کیا گیا کہ کیا یہ تجویز نوجوانوں سے خوف یا ان کے شعور پر عدم اعتماد کا اظہار ہے؟ رہنماؤں نے نوجوان نسل کی فہم و فراست اور قوتِ فیصلہ کو قومی سرمایہ قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اس تجویز کا ساتھ نہیں دیں گی۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026