پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، 7 ماہ میں 18 لاکھ سے زائد سمز بلاک
Web Desk
4 August 2026
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں غیر قانونی اور غیر متعلقہ افراد کے نام پر چلنے والی سمز کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سمز کی کھلے عام فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن شدید کر دیا ہے۔ رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ادارے نے مجموعی طور پر 18 لاکھ 38 ہزار 689 سمز کو بلاک کر دیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق ان اقدامات کا مقصد ملک کے ٹیلی کام نیٹ ورک کو محفوظ بنانا اور سائبر و مالیاتی جرائم کے لیے سمز کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بلاک کی گئی سمز میں جنوری سے اب تک 6 لاکھ 91 ہزار 102 سمز غیر قانونی طور پر فعال کی گئی تھیں، جبکہ 9 لاکھ 3 ہزار 230 سمز فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ تھیں۔ اتھارٹی نے واضح کیا کہ بارہا انتباہ کے باوجود فوت شدگان کے کارڈز پر چلنے والی سمز کو منتقلی کے عمل سے نہیں گزارا گیا جس پر یہ سخت اقدام اٹھایا گیا۔ مزید برآں، نادرا سے منسوخ اور ایکسپائرڈ شناختی کارڈز کے ڈیٹا کی روشنی میں مزید 2 لاکھ 44 ہزار 357 سمز بھی بند کر دی گئی ہیں۔
اس مہم کے ساتھ ساتھ پی ٹی اے نے غیر ملکی سمز کی غیر قانونی خرید و فروخت پر بھی گھیرا تنگ کر رکھا ہے۔ اب تک مختلف شہروں میں کیے گئے 25 مہم جویانہ چھاپوں کے دوران 8 ہزار 51 غیر ملکی سمز برآمد کی گئیں جبکہ اس کاروبار میں ملوث 37 ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی چارہ جوئی شروع کر دی گئی ہے۔ پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام انفراسٹرکچر کو محفوظ بنانے اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے یہ کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
متعلقہ عنوانات
ن لیگ نئے صوبوں پر جلد فیصلہ کر کے اپنا مؤقف سامنے لائے گی: رانا ثنا اللہ
4 August 2026
حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان
4 August 2026
اسحاق ڈار القدس سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن روانہ
4 August 2026
آبنائے ہرمز معاہدے کی راہ ہموار، ایران کی عمان سے مثبت مذاکرات کی تصدیق
4 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف 6 اور 7 اگست کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے
4 August 2026
روس میں کرپٹو کرنسی کے لیے جامع قانون منظور، صدر پوتن نے دستخط کر دیے
4 August 2026
فیلڈ مارشل کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مون سون آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ
4 August 2026
نیب کی 2026 کی دوسری سہ ماہی میں 2.45 ٹریلین روپے ریکارڈ ریکوری
4 August 2026