LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا اسرائیل الیکشن، ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کے اتحاد کو معمولی برتری حاصل کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ، 6 افراد ہلاک برازیل نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے امریکی الزام کو مسترد کر دیا برطانیہ نے یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کا امکان مسترد کر دیا سعودی ولی عہد کو قازقستان کے صدر کا تحریری مکتوب موصول اردن کا چرچ حملے کے بعد جنوبی شام پر فضائی حملہ، متعدد ہلاکتوں کا دعویٰ اردن کے فضائی حملے، شام نے سرحدی گزرگاہ بند کر دی

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

Web Desk

1 October 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اگرچہ آغاز میں 100 انڈیکس 699 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 70 ہزار 600 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا، تاہم چند ہی گھنٹوں بعد مارکیٹ میں شدید مندی چھا گئی جو دن بھر برقرار رہی۔ سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 1332 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 68 ہزار 636 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 69 ہزار 969 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔