سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
Web Desk
27 August 2026
کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، جہاں ابتدائی شاندار تیزی کے بعد پرافٹ ٹیکنگ (منافع کے حصول) کے باعث انڈیکس اپر لیول سے نیچے آ گیا۔
کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں شدید تیزی دیکھی گئی اور 1,200 سے زائد پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ KSE-100 انڈیکس 1,78,500 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ تاہم، ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں اچانک فروخت کے دباؤ اور مندی کے رجحان کے باعث انڈیکس اپنی ابتدائی تیزی برقرار نہ رکھ سکا۔
دن کے اختتام پر 100 انڈیکس اپنے ابتدائی منافع کا بیشتر حصہ گنوانے کے باوجود پچھلے سیشن کے مقابلے میں 952 پوائنٹس کے مجموعی اضافے کے ساتھ 1,77,322 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1,76,370 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
متعلقہ عنوانات
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
کراچی: سونے کی قیمت میں بڑی کمی، چاندی کے نرخ بڑھ گئے
27 August 2026
گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک
27 August 2026
رسائیِ مالیات اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس: ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کا جائزہ
25 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
ایرانی کرنسی نئی امریکی پابندیوں کے باعث تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
24 August 2026
سونا مسلسل تیسرے روز بھی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر: فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ
22 August 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان
22 August 2026