سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
Web Desk
24 September 2026
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروبار کا آغاز تو انتہائی مثبت زون میں ہوا تھا اور ٹریڈنگ کے دوران KSE-100 انڈیکس 186 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 72 ہزار 400 پوائنٹس کی سطح پر بھی پہنچ گیا تھا، تاہم دن کے اختتام پر مارکیٹ میں شدید مندی چھا گئی۔
ٹریڈنگ کے دوران پرافٹ بکنگ اور فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ میں اچانک تنزل دیکھا گیا جو سیشن کے اختتام تک برقرار رہا۔ نتیجے کے طور پر ہنڈرڈ انڈیکس 1733 پوائنٹس کی بڑی کمی کے بعد 1 لاکھ 70 ہزار 498 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 830 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 72 ہزار 200 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا تھا، لیکن آج کے سیشن میں ہونے والی زبردست گراوٹ نے تمام ابتدائی فوائد سمیٹ لیے۔
متعلقہ عنوانات
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا
25 September 2026
فیول سکیم پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اداروں میں مؤثر رابطہ جاری ہے: بلال اظہر کیانی
25 September 2026
مسلسل کمی کے بعد سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
25 September 2026
اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء
25 September 2026
موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ
25 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات
25 September 2026
بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی
24 September 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی
24 September 2026