LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ کو ٹیکنالوجی اور مالیات کا عالمی مرکز بنانے کا عزم؛ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس سعودی عرب کا پاکستانیوں کے لیے ‘پیکیج ویزا’ کا بڑا اعلان؛ فلائٹ، ہوٹل اور ویزا اب ایک ہی جگہ سے ملیں گے جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے,عاصم افتخار برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات؛ پاک برطانیہ تعلقات اور امریکہ ایران کشیدگی پر گفتگو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 94 کروڑ ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ، مجموعی ملکی ذخائر تقریباً 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئے مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار، وفاقی وزیر احسن اقبال کی سلیکون ویلی میں اہم ملاقاتیں؛ 2035 تک پاکستان کو 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف سی پیک علاقائی روابط اور معاشی ترقی کا اہم محرک ہے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 105 ویں سالگرہ کے سیمینار سے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا خطاب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، سرکاری اداروں کے بورڈز میں شفافیت اور اہم تقرریوں کی منظوری ہائبرڈ نظام نے ملکی معیشت اور سیکیورٹی کو شدید نقصان پہنچایا: مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کا اتفاق افغانستان سے ملکر دہشتگرد حملہ آور ہوتے ہیں، خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان

Web Desk

10 April 2026

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری اور امریکا ایران جنگ بندی کے مثبت اثرات عالمی مالیاتی منڈیوں پر ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں، جس کے باعث پاکستان سمیت تمام بڑی ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں آج زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز (جمعہ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہی انتہائی مثبت انداز میں ہوا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں 2,000 سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس تیزی کے نتیجے میں انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 844 کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ معمولی مندی کے بعد 1 لاکھ 65 ہزار 517 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر ایشیائی منڈیوں میں بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی (Nikkei) انڈیکس میں 2 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ تھائی لینڈ، چین اور ہانگ کانگ کی سٹاک مارکیٹس میں بھی ایک فیصد تک کی تیزی دیکھی گئی۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں تناؤ کی کمی اور اسلام آباد میں ہونے والے اہم مذاکرات نے سرمایہ کاروں کو مثبت اشارے دیے ہیں، جس سے نہ صرف خام تیل کی قیمتوں میں استحکام کی امید پیدا ہوئی ہے بلکہ عالمی تجارت میں تیزی آنے کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔