وینزویلا کے تیل کی فروخت سے حاصل رقم امریکی اکاؤنٹس میں جمع ہوگی: وائٹ ہاؤس
Web Desk
8 January 2026
وائٹ ہاؤس نے وینزویلا کی ناکہ بندی سے بچ نکلنے والے روسی بحری جہاز پر امریکی قبضے کے بعد واضح کیا ہے کہ جہاز کے عملے کو اب قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امریکا تمام عائد پابندیوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائے گا اور وینزویلا کے تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی تمام رقم امریکی اکاؤنٹس میں جمع کرائی جائے گی۔
بحرِ اوقیانوس میں آئل ٹینکر پر قبضے سے متعلق سوال پر پریس بریفنگ کے دوران ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا پابندیوں کے نفاذ میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گرین لینڈ کے حوالے سے تمام آپشنز زیرِ غور ہیں، تاہم پہلا آپشن ہمیشہ سفارت کاری ہوتا ہے۔
کیرولین لیوٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ وینزویلا کے عبوری حکام سے قریبی رابطے میں ہے اور امریکا معاہدوں کے تحت وینزویلا اور امریکی تیل کی صنعت کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تیل کمپنیوں کے سربراہان رواں ہفتے وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے، جبکہ ضرورت پڑنے پر صدر ٹرمپ آئل ورکرز کے تحفظ کے لیے امریکی فوج کے استعمال کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔ ترجمان نے وینزویلا میں انتخابی ٹائم ٹیبل پر بات کو قبل از وقت قرار دیا۔
واضح رہے کہ امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈ نے وینزویلا کی ناکہ بندی سے بچ نکلنے والے روسی آئل ٹینکر “میری نیرا” پر قبضہ کر لیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام طویل عرصے سے اس جہاز کا تعاقب کر رہے تھے اور اس سے قبل بھی اس پر قبضے کی کوشش کی جا چکی تھی۔
دوسری جانب روس نے امریکی اقدام کو بحری قزاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئل ٹینکر پر قبضہ بین الاقوامی سمندری قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران تیل و گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: جے ڈی وینس
1 September 2026
امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول مستعفی
1 September 2026
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی
31 August 2026
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا
31 August 2026
جسٹس کیلی نے مس یو ایس اے کا تاج سر پر سجا لیا
31 August 2026
نیتن یاہو نے امریکا کو ایران کیخلاف جنگ میں دھکیلا: عباس عراقچی
31 August 2026
نیویارک: واشنگٹن اسکوائر پارک میں میئر زوہراں ممدانی سے مشابہت رکھنے والوں کے مقابلے میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک
31 August 2026
ایران کی معاشی تنہائی کیلئے چین پر پابندیوں سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں، سکاٹ بیسنٹ
31 August 2026