گرین لینڈ کی خریداری کا ممکنہ امریکی منصوبہ سامنے آگیا
Web Desk
9 January 2026
گرین لینڈ سے متعلق امریکا کے ممکنہ منصوبے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس کے تحت جزیرے کی مقامی آبادی کو براہ راست مالی ترغیب دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق گرین لینڈ کی تقریباً 57 ہزار آبادی کو 10 ہزار سے ایک لاکھ ڈالر تک فی کس ادائیگی کی تجویز زیرِ غور ہے۔ امریکی صدر کے معاونین اور حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد گرین لینڈ کے باشندوں کو ڈنمارک سے علیحدگی پر آمادہ کرنا اور امریکا میں شمولیت کے لیے قائل کرنا ہے۔دوسری جانب گرین لینڈ سے متعلق امریکی عزائم پر برطانیہ اور متعدد یورپی ممالک نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اسے خطے کے استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا کو گرین لینڈ کی ضرورت ہے، نہ صرف معدنی وسائل بلکہ دفاعی اہمیت کے باعث بھی گرین لینڈ امریکا کے لیے انتہائی اہم ہے۔
متعلقہ عنوانات
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
19 June 2026
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
19 June 2026
امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی
18 June 2026
امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی
18 June 2026
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے
18 June 2026
ایران کا جوہری پروگرام فی الحال موجودہ حالت میں برقرار رہے گا، ٹرمپ
18 June 2026
ایران امریکا امن معاہدے پر دستخط کی ویڈیو جاری
18 June 2026
ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق
18 June 2026