LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے، گورنر پنجاب

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش

Web Desk

10 June 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن کو مسلسل مذاکرات کی دعوت دے رہی ہے تاکہ آئینی عمل کو اتفاق رائے سے مکمل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ بیٹھ کر اس اہم آئینی تقرری پر بات چیت کی پیشکش کی جا رہی ہے، تاہم اپوزیشن کی جانب سے سنجیدہ ردعمل سامنے نہیں آ رہا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اس عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے لیکن اپوزیشن کی عدم دلچسپی کے باعث پیش رفت سست روی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں عدالتی معاملات کو سیاسی رنگ دے رہی ہیں جبکہ بانی چیئرمین سے ملاقات کا معاملہ آئینی اور عدالتی طریقہ کار کے تحت طے شدہ ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کے مطابق حکومت پر لگائے جانے والے کئی الزامات بے بنیاد ہیں جبکہ گلگت بلتستان کے انتخابات سمیت مختلف معاملات پر سیاسی تنقید کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور صوبوں کے درمیان مالی معاملات میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور قانون کے مطابق تمام فیصلے کیے جا رہے ہیں۔