LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی ستمبر میں یوکرینی فوج کے 48 ہزار اہلکار ہلاک ہوئے: روسی فوجی ماہر سکیورٹی خدشات: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ادیس ابابا پہنچ گئیں، وطن منتقلی کے انتظامات جاری حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار

2 فروری سے ملک بھر میں پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز: عائشہ رضا فاروق

Web Desk

29 January 2026

اسلام آباد میں وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ 2 فروری سے ملک بھر میں پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس مہم کے دوران ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مہم میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز حصہ لیں گے جو گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گے۔

عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کا مکمل خاتمہ میڈیا کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، جبکہ غلط معلومات پھیلانا آج کے دور میں انتہائی آسان ہو چکا ہے، جس سے پولیو مہم کو چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2025 کے دوران اب تک پولیو کے 31 کیسز سامنے آ چکے ہیں، جن میں سے 17 کیسز جنوبی خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں پولیو وائرس موجود ہے، جبکہ بلوچستان میں گزشتہ 15 ماہ کے دوران پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ لاہور میں ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی مقدار میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

فوکل پرسن نے کہا کہ وزیراعظم آفس پولیو کے خاتمے کے لیے مکمل نگرانی کر رہا ہے اور تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز 2 فروری سے قبل انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کر رہے ہیں۔ پولیو قطروں سے انکاری خاندانوں کو راضی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جا سکے۔