پی ایم ڈی سی کا اہم فیصلہ، افغان طلبہ کو اپنے ملک جانے کی ہدایت
Web Desk
9 September 2026
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے افغان میڈیکل و ڈینٹل طلبہ کے حوالے سے انتہائی اہم اور سخت فیصلے کرتے ہوئے پاکستان میں پہلے سے زیرِ تعلیم تمام افغان طلبہ کو فوری طور پر افغانستان واپس جانے کی ہدایت کر دی ہے۔ پی ایم ڈی سی نے ملک بھر کے تمام طبی اور دندان سازی کے کالجوں کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ افغان طلبہ کی وطن واپسی کے لیے تمام ضروری انتظامی کارروائی جلد از جلد مکمل کریں اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ افغان طلبہ کو واپسی کے لیے درکار نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (NOC) بلا تاخیر جاری کیے جائیں۔ کونسل نے واضح کیا ہے کہ موجودہ تعلیمی سیشن کے دوران افغان شہریوں کو میڈیکل اور ڈینٹل پروگرامز میں کسی قسم کا نیا داخلہ دینے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ افغان شہریوں کی طبی اداروں میں پلیسمنٹ، ٹرانسفر یا مائیگریشن پر بھی مکمل طور پر قدغن لگا دی گئی ہے۔
پی ایم ڈی سی نے تمام میڈیکل و ڈینٹل اداروں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ افغان شہریوں کو کسی بھی نوعیت کی غیر مجاز سہولت فراہم نہ کریں اور سابقہ جاری کردہ حکومتی احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائیں۔ اس کے ساتھ ہی جن تعلیمی اداروں نے کونسل کو تاحال تعمیلی رپورٹ جمع نہیں کروائی ہے، انہیں 3 روز کے اندر اندر مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا حتمی الٹی میٹم دیا گیا ہے۔ کونسل نے متنبہ کیا ہے کہ ان ہدایات سے انحراف کرنے، معلومات چھپانے یا کسی بھی قسم کی غیر قانونی سہولت کاری میں ملوث پائے جانے والے اداروں کے خلاف ‘پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022ء’ کے تحت سخت ترین ریگولیٹری و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026
وزن میں کمی کے دوران جسم کی زائد چربی کہاں جاتی ہے، حیران کُن جواب
4 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026