LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات

وزیراعظم سے جائیکا کے صدر کی ملاقات، معاشی اصلاحات کے فروغ پر اتفاق

Web Desk

5 August 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے صدر ڈاکٹر تناکا اکیہیکو کی قیادت میں 09 رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ تعلقات، معاشی اصلاحات اور مختلف ترقیاتی شعبوں میں شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں گزشتہ 03 برسوں کے دوران سرکاری محصولات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے، جبکہ نوجوانوں کی فنی تربیت، خواتین کی خودمختاری، معدنیات اور SMEs کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے جاپان میں حالیہ زلزلے پر افسوس اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ جائیکا کے صدر نے پاکستان کی میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تعلیم، صحت، شہری و دیہی ترقی اور صنعتی شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا۔ ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک، حنیف عباسی، اویس لغاری، شزا فاطمہ اور معاونینِ خصوصی بھی موجود تھے۔