شہباز شریف سے ایرانی وفد کی ملاقات، تجارت، کان کنی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
5 August 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صنعت، کان کنی و تجارت سید محمد اتابک کی سربراہی میں 6 رکنی اعلیٰ سطح وفد نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے اپنی مخلصانہ سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ ہونے والی حالیہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک مسلسل کوششوں کے ذریعے باہمی قیادت کے طے کردہ 10 ارب ڈالر کے سالانہ تجارتی ہدف کو جلد حاصل کر لیں گے۔
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی تجارت کو فروغ دینے، 24 گھنٹے بارڈر کھولنے کی سہولیات کی فراہمی، لاجسٹکس کو بہتر بنانے اور کسٹمز طریقہ کار میں ہم آہنگی لانے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ کان کنی بالخصوص قیمتی پتھروں کی پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی پیش رفت ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھیجا۔ ایرانی وزیر سید محمد اتابک نے شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تہران پاکستان کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے (FTA) کے لیے تکنیکی مذاکرات سمیت اقتصادی تعلقات کو مزید وسیع کرنے کا خواش مند ہے۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 August 2026
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
6 August 2026
شفاف انتخابات تک بڑی آئینی تبدیلی قبول نہیں: سلمان اکرم راجہ
6 August 2026
سفارتی وفد کا این ڈی ایم اے کا دورہ، جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام کو سراہا
6 August 2026
فیک نیوز کی روک تھام ناگزیر، صحافت ذمہ دارانہ پیشہ ہے: عظمیٰ بخاری
6 August 2026
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
6 August 2026
PMDC کا ایم ڈی کیٹ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان، ٹیسٹ اب 20 ستمبر کو ہو گا
6 August 2026
راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 6 کیسز سامنے آ گئے، 67 ہزار سے زائد لاروا تلف، ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ جاری
6 August 2026