LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

وزیراعظم اور صدر کا سرگودھا و اورماڑہ میں ٹریفک حادثات پر اظہارِ افسوس

Web Desk

17 January 2026

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سرگودھا اور اورماڑہ کے قریب ہونے والے المناک ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے قومی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین اور حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے اور دھند کے باعث عوام کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر کی سخت نگرانی کرنے کی ہدایات بھی دیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی حادثات پر گہرے رنج کا اظہار کیا، جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ صدر نے عوام میں محفوظ ڈرائیونگ کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے صوبائی حکومتوں کو اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔