غیر قانونی تمباکو کے خلاف تاریخ ساز کریک ڈاؤن، 27 لاکھ کلوگرام خام تمباکو ضبط
Web Desk
13 December 2025
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بتایا ہے کہ ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) پشاور نے غیر قانونی تمباکو کے خلاف تاریخی اور کامیاب انفورسمنٹ کارروائی کرتے ہوئے قومی خزانے کو تقریباً 19 ارب روپے کے نقصان سے بچا لیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق یہ کارروائی ضلع مردان میں عمل میں لائی گئی، جہاں نان ڈیوٹی پیڈ خام تمباکو کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران میسرز خیبر ٹوبیکو کمپنی کے گوداموں کو سیل کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران تقریباً 27 لاکھ 50 ہزار کلوگرام خام تمباکو ضبط کیا گیا۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ضبط شدہ خام تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی مد میں واجب الادا رقم کا تخمینہ تقریباً ایک ارب 10 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، جبکہ اگر یہ مقدار بروقت ضبط نہ کی جاتی تو 19 ارب روپے سے زائد کی ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی چوری ممکن تھی۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تمباکو کے شعبے میں غیر قانونی تجارت اور سرگرمیوں کے سنگین چیلنج کا سامنا ہے، جو سرکاری محاصل میں بھاری کمی کا باعث بنتی ہیں۔ نان ڈیوٹی پیڈ خام تمباکو کی بلا روک ٹوک نقل و حرکت اور ذخیرہ اندوزی نہ صرف قومی معیشت کے لیے خطرہ ہے بلکہ اس کے ذریعے ایف ای ڈی اور دیگر ٹیکسز کی بڑے پیمانے پر چوری بھی ممکن ہو جاتی ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی جانب سے غیر قانونی تمباکو اور سگریٹ کے خلاف واضح اور سخت کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جن کی روشنی میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی تمباکو تجارت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ قومی خزانے کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
2 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
2 October 2026
روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
2 October 2026
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات،
2 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
2 October 2026
پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار
2 October 2026
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ
2 October 2026
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ
1 October 2026