LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماؤں کو قتل کرنے پر غور خواتین میری ریڈ لائن، تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی سپارکو کی جانب سے ’’سپارکو مشن ہب انٹرنیٹ پورٹل‘‘ جاری خلائی سفرمیں تاریخی پیشرفت: قوم کا محمد ذیشان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار امریکا عالمی اداروں کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالکر عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا: عباس عراقچی امریکی فوجی اڈے منتقلی کے باوجود ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہونگے: ایرانی فوجی اسرائیل کا فضائی حملہ: حماس کے داخلی سکیورٹی ادارے کے سربراہ نعیم ابونہل شہید جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز آن لائن جوئے میں رقم ہارنے کے بعد مصری نوجوان نے خودکشی کر لی صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر، شاندار آتشبازی متحدہ عرب امارات کو فیفا کی عالمی کانفرنس کی میزبانی مل گئی ابوظہبی گٹیکس 2026ء میں مصنوعی ذہانت کے 80 سے زائد منصوبے پیش کرنے کیلئے تیار

ایف پی سی سی آئی کا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ

Web Desk

28 September 2026

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کرنے کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ریٹرن جمع کرانے کی نئی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2026 مقرر کی جائے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 30 ستمبر کی موجودہ ڈیڈ لائن میں توسیع سے ملک بھر کے ٹیکس دہندگان کو ریٹرنز جمع کرانے میں انتہائی ضروری سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (FBR) کے ’آئرس‘ (IRIS) پورٹل کی سست روی اور تکنیکی خرابیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل سسٹم کی بار بار خرابی اور سست روی کے باعث فائلنگ کے عمل میں بڑی رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں، اور ان تکنیکی کمزوریوں کی سزا معصوم ٹیکس دہندگان کو دینا ہرگز مناسب نہیں۔

عاطف اکرام شیخ نے واضح کیا کہ تاجر برادری ملکی ٹیکس قوانین کی مکمل پاسداری اور قومی خزانے میں اپنا بھرپور حصہ ڈالنے کے لیے پُرعزم ہے، تاہم حالیہ ٹیکس قوانین میں موجود پیچیدگیوں، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کاروباری اخراجات میں اضافے نے خصوصاً چھوٹے اور متوسط طبقات (SMEs) کی انتظامی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث درست معلومات کی فراہمی کے لیے اضافی وقت درکار ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ڈیڈ لائن میں توسیع نہ کی گئی تو متعدد جائز اور قانون پسند کاروباری ادارے بھی مجبوری کے تحت ’نان فائلر‘ کے زمرے میں چلے جائیں گے، جس سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں میں خلل پڑے گا بلکہ غیر ضروری جرمانوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے وزیراعظم پاکستان، وزیر خزانہ و محصولات اور چیئرمین ایف بی آر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ زمینی حقائق کا فوری نوٹس لیں اور ایک ماہ کی توسیع کی منظوری دیں تاکہ ایکٹو ٹیکس فائلرز کی تعداد میں اضافہ ہو سکے اور بہتر ٹیکس کمپلائنس کو یقینی بنایا جا سکے۔ آخر میں انہوں نے ایف بی آر کے ساتھ مل کر ٹیکس نظام کو مزید آسان اور مؤثر بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔