LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا

پی سی بی کا قومی کرکٹرز کو افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے این او سی نہ دینے کا فیصلہ

Web Desk

5 November 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے قومی کرکٹرز کو افغانستان پریمیئر لیگ (APL) میں شرکت کے لیے عدم اعتراض کا سرٹیفکیٹ (NOC) جاری نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وسیم اکرم کو افغانستان پریمیئر لیگ میں بطور مینٹور خدمات انجام دینے کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم انہوں نے پی سی بی کی پالیسی کا احترام کرتے ہوئے اور اس کے خلاف نہ جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس پیشکش کو قبول کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

دوسری جانب، پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کے تحت کسی بھی پاکستانی کرکٹر کو لیگ میں شمولیت کے لیے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق فاسٹ بولر محمد عامر ماضی میں افغانستان پریمیئر لیگ کا حصہ رہ چکے ہیں، تاہم انہوں نے برطانوی شہری کی حیثیت سے اس لیگ میں شرکت کی تھی نہ کہ پاکستانی کھلاڑی کی حیثیت سے۔