پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 12 ملین ڈالر کا اضافہ، مجموعی ذخائر 19.61 ارب ڈالر ہوگئے
Web Desk
11 December 2025
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں 12 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی لیکوئیڈ فارن ریزروز 19.61 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر 14.58 ارب ڈالر ہیں جبکہ کمرشل بینکس کے پاس 5.02 ارب ڈالر موجود ہیں۔مزید بتایا گیا کہ آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہو چکی ہے، تاہم یہ رقم آئندہ ہفتے کے زرمبادلہ ذخائر میں شامل کی جائے گی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مجموعی لیکوئیڈ فارن ایکسچینج ریزروز 19.61 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں، جو کہ حالیہ مہینوں کے مقابلے میں بہتری کی علامت ہے۔
متعلقہ عنوانات
سونا مسلسل تیسرے روز بھی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر: فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ
22 August 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان
22 August 2026
وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ کر دیا
21 August 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
21 August 2026
پاکستان میں پہلا ڈی پی آر پروگرام متعارف، جدید مالیاتی نظام کی جانب اہم پیش رفت
21 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
21 August 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.5 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
20 August 2026
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
20 August 2026