LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار ایران کے جوابی حملے: امریکی فوجی اڈوں، طیاروں، دیگر نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں اماراتی وزیر خارجہ کی امریکی مشیر مسعد بولس سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ معرکہ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی: احسن اقبال امریکی فیڈرل ریزرو نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا غم انسان کی سوچ، فیصلہ کرنیکی صلاحیت اور یادداشت کو متاثر کرسکتا ہے: کنگ چارلس یورپی یونین کا دیگر ممالک سے ملکر اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہفتوں بعد بھی ہزاروں افراد لاپتہ، بیشتر لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے سانحہ پمز کی تحقیقاتی رپورٹ مسترد کردی بجلی کمپنیاں حکومتی اجازت سے بھی زائد لوڈشیڈنگ میں ملوث ہیں: اویس لغاری نئے صوبے بننے چاہئیں یہ ہمارا حق ہے: سعد خورشید کانجو

روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

Web Desk

17 September 2026

پاکستان کی انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ پیش قدمی برقرار رکھے ہوئے ہے، جس کے نتیجے میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کمی کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 30 پیسے سے گھٹ کر 277 روپے 27 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

مالیاتی ماہرین کے مطابق غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام اور درآمدی ادائیگیوں کا تعطل ختم ہونے سے روپے کی قدر کو سہارا مل رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 277 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا، جس کے بعد مسلسل تدریجی کمی کا یہ سلسلہ معاشی بالخصوص کاروباری طبقے کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔