LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی ایران تیل و گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: جے ڈی وینس آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا: ایرانی میڈیا وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت صدر مملکت آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول مستعفی ایران کی حملوں کیلئے سرزمین دینے والے ممالک کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی ایران کا امریکا کے کسی بھی حملے کا جواب کئی گنا زیادہ شدت سے دینے کا اعلان ٹرمپ آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتے: ابوفضل شکارچی ترکیہ نے اسرائیلی وزیراعظم کو دنیا کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا ہزارہ ڈویژن کے سیاحتی مقام سرن ویلی میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والا سیاح لاپتہ ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی امریکا کو خطے میں محاصرے میں لیا جانا چاہئے: نائب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا

امریکا میں تاریخ رقم، پہلی بار دو پاکستانی مسلمان میئر اور ڈپٹی میئر منتخب

Web Desk

8 January 2026

امریکا کی ریاست میساچوسٹس کے شہر کیمبرج میں تاریخ رقم ہوگئی جہاں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر دونوں عہدوں پر پاکستانی مسلمان نوجوان منتخب ہوئے ہیں۔
5 جنوری کو ہونے والے انتخاب میں کراچی سے تعلق رکھنے والی سنبل صدیقی سال 2027-26 کے لیے تیسری بار کیمبرج سٹی کی میئر منتخب ہوئیں جبکہ پنجاب کے شہر بورے والا سے تعلق رکھنے والے برہان عظیم کیمبرج سٹی کے کم عمر ترین ڈپٹی میئر منتخب قرار پائے۔
سنبل صدیقی پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور امریکی سیاست میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ پہلی بار 2017 میں کیمبرج سٹی کونسل کے لیے منتخب ہوئیں جبکہ 2020 سے 2024 تک دو بار میئر کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔ سنبل صدیقی ریاست میساچوسٹس کی تاریخ میں کیمبرج کی پہلی مسلمان میئر اور پہلی ایشیائی خاتون ہیں جو مسلسل تیسری بار اس منصب پر منتخب ہوئیں۔
دوسری جانب برہان عظیم، پروفیسر منیر چوہدری کے صاحبزادے ہیں اور ایم آئی ٹی یونیورسٹی بوسٹن سے انجینیئر ہیں۔ وہ اس سے قبل کیمبرج سٹی کے کم عمر ترین کونسلر منتخب ہوچکے ہیں اور اب دوسری بار کونسلر بننے کے بعد کم عمر ترین ڈپٹی میئر منتخب ہوئے ہیں۔