LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی

پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ مبینہ 2 ارب روپے کا بڑا فراڈ، انکشاف

Web Desk

23 January 2026

لاہور: پاکستان کے سابق اور موجودہ کرکٹرز کے ساتھ بڑے پیمانے پر مبینہ مالی فراڈ کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس میں 10 سے زائد پاکستانی کرکٹرز کے تقریباً 2 ارب روپے ڈوبنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹرز نے ایک کاروباری شخص کے ساتھ سرمایہ کاری کی، جو اس وقت امریکا میں مقیم ہے۔ مبینہ طور پر اس شخص نے کرکٹرز کو غیر معمولی اور ڈبل منافع کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے وصول کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روٹی گروپ کے تقریباً 35 سے 40 کروڑ روپے اس سرمایہ کاری میں پھنس چکے ہیں، جبکہ ایک معروف کرکٹر کے اکیلے 40 کروڑ روپے بھی ڈوبنے کی اطلاعات ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد دیگر کرکٹرز نے بھی براہِ راست سرمایہ کاری کی تھی۔

ذرائع کے مطابق کرکٹرز نے مبینہ فراڈ کے حوالے سے ابھی تک کسی قانونی یا سرکاری پلیٹ فارم پر باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی، نہ ہی اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بعض کرکٹرز نے سابق کپتان کی دیکھا دیکھی میں اس کاروباری شخص کے ساتھ سرمایہ کاری کی، جبکہ موجودہ کرکٹرز میں سابق اور موجودہ کپتانوں کے نام بھی شامل بتائے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا میں مقیم یہ شخص ابتدا میں کرکٹرز کو ہر ماہ باقاعدگی سے منافع ادا کرتا رہا، جس کے باعث مزید سرمایہ کاری کی گئی، تاہم اب اس کا فون بند ہے اور رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک مشہور کرکٹ ایجنٹ بھی اس مبینہ فراڈ میں اپنی خطیر رقم سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ متاثرہ کرکٹرز کا دعویٰ ہے کہ انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ سرمایہ محفوظ اور منافع یقینی ہے، تاہم اب صورتحال یکسر مختلف ہے۔

ابھی تک کسی کرکٹر نے اس معاملے پر کھل کر مؤقف اختیار نہیں کیا، تاہم اندرونی سطح پر قانونی مشاورت شروع کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔