LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ طے یوکرینی صدر مذاکرات کیلئے کسی دوسرے شخص کو ذمہ داری سونپیں: ڈونلڈ ٹرمپ روس کی پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش امریکی سپریم کورٹ کا نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کی اپیل پر سماعت سے انکار فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا ملک بدری سے بچنے کیلئے امریکی سپریم کورٹ سے رجوع یوکرین صدر کا روسی حملوں کی روک تھام کیلئے پیٹریاٹ دفاعی نظام کی فراہمی کا مطالبہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہڈیوں کے امراض کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور حوثی باغیوں کیساتھ سیاسی مذاکرات سے مسئلے کا حل نکلنے کی توقع نہیں: ڈاکٹر عبدالعزیز صقر نیب کے سہیل آفریدی کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد سمیت 5 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق خیبرپختونخوا میں گورنر راج کسی لالچ میں نہیں لگایا گیا: شرجیل میمن امریکی صدر کی مقبولیت میں مزید ریکارڈ کمی، شرح 33 فیصد پر آگئی

ون ڈے ٹرائی سیریز کا دوسرا میچ آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

Web Desk

20 October 2026

راولپنڈی میں جاری سہ فریقی ون ڈے سیریز کے دوسرے اہم میچ میں آج پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، جہاں انگلش ٹیم 21 سال بعد پاکستانی سر زمین پر ون ڈے میچ کھیل رہی ہے۔

میچ سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اور اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔ انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان ایک مضبوط اور باصلاحیت ٹیم ہے، جس کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے لیے ان کی ٹیم کو جارحانہ حکمتِ عملی اختیار کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم بہترین فارم میں ہے اور اس نے سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔ کرکٹ شائقین 21 سال کے طویل عرصے بعد دونوں روایتی حریفوں کے درمیان پاکستانی میدان میں ایک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔