LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز امریکی فوج کی کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت امریکی ماہرین رابرٹ ای ہال اور مائیکل ووڈفورڈ نے معاشیات کا نوبیل انعام حاصل کر لیا شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال پاسداران انقلاب کا دو روز میں آبنائے ہرمز میں تیسرے سپر ٹینکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ

پہلا ٹی 20: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف

Web Desk

29 January 2026

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا۔ قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا، تاہم صاحبزادہ فرحان پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی سکور 74 رنز کی شراکت کے ساتھ آگے بڑھایا۔

صائم ایوب 40 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 39 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ بابر اعظم 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ فخر زمان 10، عثمان خان 18، شاداب خان 1 اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ زیویئر بارٹلیٹ اور ماہلی بیئرڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ٹریوس ہیڈ کر رہے ہیں۔

پاکستان کی پلئینگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔